احتساب عدالت،حکم امتناعی کے باعث اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت18 جنوری تک ملتوی

ویب ڈیسک_اسلام آباد احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث18 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی سماعت ہوئی،مقدمات کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر اعوان نے کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم امتناعی کی مصدقہ نقل کر تھی،دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کی،سپیشل نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 17جنوری تک حکم امتناع دے رکھاہے،جس پر عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+