جہلم (ڈاکٹر عمران جاوید خان)احمد اسحاق جہانگیر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کی ہدایت پر کیپٹن(ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے بروز اتوارکو چرچز کی سیکورٹی کو چیک کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ کیا۔تھانہ صدر، سٹی اور سول لائن کے چرچز کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاران اور کیو آر ایف ایلیٹ کو چیک کیا اور چرچز انتظامیہ کو مناسب ہدایات جاری کیں۔ضلع جہلم میں تمام رمضان بازاروں،مدنی دسترخوان اور تمام عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ضلع جہلم کی تمام عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments