امریکی صدر کی ٹویٹ پر پاکستان نے ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا

ویب ڈیسک_لاہورامریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف ٹویٹ کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیاہے تاہم کل کابینہ کے اجلاس کے بعد مزید سخت رد عمل کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کیا ، پاکستان نے ڈیوڈ ہیل سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو گفتگو کرتے ہو ئے واضح الفاظ میں بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ، پاکستان کی قربانیو ںکو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے ، دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہواہے ۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو15 سال میں33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی،پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا وہ سمجھتے ہیں ہمارے لیڈرز بے وقوف ہیں۔ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔
جس پر خو اجہ آصف نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد اس کا جواب دیں گے ۔تاہم اب امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایاگیاہے اور اس بات سے آگاہ کیا گیاہے کہ اس پیغام کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+