اٹک کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گیس سلنڈر کا دھماکہ،6افراد جاں بحق متعد د زخمی

ویب ڈیسک_اٹک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ منہمدم ہو گیا متاثرہ جگہ پر امدادی کا رروائیاں جاری ہیں ۔
حکومت کا جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ ،حافظ سعید نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر ہی حکومتی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس سلنڈر کا دھماکہ ڈی ایچ کیو اٹک کے گائنی وارڈ میں ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گرگیا جس کے ملبے تلے دب جانے سے 6افراد جان کی بازی ہار گئے ،جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+