با بامفتی اسلامک سنٹر کا دینی و دنیاوی رزلٹ جاری نمرہ ندیم کی پہلی پوزیشن ہر بار کی طرح اِس بار بھی نمرہ ندیم نے اچھے نمبروں کے ساتھ اپنے انعامات وصول کیے مہمانِ خصوصی،ملک فضل مہندی،اظہارالحق قاضی اور (AD)کیانی صاحب تھے منتظم اعلیٰ جناب مخدوم حافظ محمد وسیم انور اور قاری عبدالرحمٰن شمسی کو خراجِ تحسین۔

دینہ(ڈاکٹر عمران جاوید)بابا مفتی اسلامک سنٹر کا سالانہ ارزلٹ آگیا معصوم سات برس کی بچی نمرہ ندیم نے ہر بار کی طرح اِس بار بھی اچھے مارکس لے کر پہلی پوزیشن لے گئی اور سکول انتظامیاں سے اپنا (1-ST-PRIZE)ٓاور میڈل حاصل کیا اور دینی تعلیم (20)پارے تک حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق بابا مفتی اسلامک سنٹر دینہ کا دینی و دُنیاوی رزلٹ آگیا نمرہ ندیم نے ہمیشہ کی طرح پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسری کلاس سے تیسری کلاس میں انٹر ہوگئی ہے رزلٹ کے موقع پر سکول انتظامیہ نے بچوں اور بچیوں کو انعامات بھی دیئے اور نمرہ ندیم نے ٹوٹل مارکس 385میں سے 377مارکس لے کر سکول انتظامیہ اہلیانِ علاقہ کے دل جیت لیے جبکہ مہمانِ خصوصی،دینہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاضی نثار کے بیٹے اظہار الحق قاضی،کونسلر (ن) لیگ ملک فضل مہدی،طاہر محمود حسن اور ریٹائرڈ گورنمنٹ سکول ٹیچردینہ اللہ دتہ کیانی صاحب نے تمام تر بچیوں اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ اِس ادارے میں پلے گروپ نرسری مڈل تا میٹرک انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ حفظ القران کی تعلیم بھی احسن طریقے سے دی جاتی ہے اور اِس سال بھی تیس بچیوں اور بیس بچوں کو حفظ القران کی مکمل تعلیم دی گئی ہے جبکہ دینی و مذہبی تعلیم و جدید طرز اور عصری تقاضوں کے مطابق بچیوں اور بچوں کی الگ الگ کلاسز کے لیے لیڈیز ٹیچرز،کوالیفائیڈ سٹاف ماہانہ ٹیسٹ تعلیمی رپورٹ پرسکون ماحول تمام تر سہولیات اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے باوجود انتہائی مناسب فیس ہے عوامی سماجی حلقوں نے منتظم اعلیٰ مخدوم حافظ محمد وسیم صاحب اور پرنسپل قاری محمد عبدالراحمٰن شمسی کو بہترین تعلیم پر کوشش جاری رکھنے پر داد پیش کی ہے اور بابا مفتی اسلامک سنٹر دینہ کی کار گر دگی کو سراہا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+