بزرگ شہریوں کا احترام اور خدمت باکردار قوموں کی علامت ھے

**(ایڈیٹر نیوز) **
انصاف مہیا کرنا حکمرانوں کا فرض ہوتا ہے انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔
بزرگ شہریوں کا احترام اور خدمت باکردار قوموں کی علامت ھے

حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کے با اختیار عاملان سے مطالبہ ھےکہ ھوشربا مہنگائ میں عام ملازمین کی طرح بزرگ پنشنرز کو بھی مہنگائ الاؤنس دیا جاۓ۔کچھ نااہل اور نادان لوگوں کے یہ الفاظ کہ بزرگ پنشنرز قوم اور ملک پر بوجھ ھیں انتہائ قابل مزمت ھیں۔دنیا کی مہزب اقوام اپنے ایسے بزرگ عمر رسیدہ شہریوں کی بھی خدمت کرتی ھیں اور انہیں رھائش’ کھانا اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرتی ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی کوئ خدمت بھی نہ کر رکھی ھو جبکہ ھمارے یہاں ان بزرگ شہریوں کا بھی احساس نہیں کیا جا رھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس ملک اور قوم کی بھرپور خدمت کی اور پیرانہ سالی پر انہیں ریٹائیر کیا گیا۔دوران ملازمت یہ لوگ اپنی پنشن کے لئے کسی حد تک کٹوتی بھی کرواتے رھے۔افسوس اس بات کا ھے کہ محض دو چار سال تک قانون ساز اسمبلی کی نشست حاصل کر لینے والا تو پوری زندگی کے لئے پنشن لینے کا حقدار ٹھہرا دیا گیا ھے اور جس نے اپنی زندگی کے بہترین 35/40 برس قوم اور ملک کی خدمت کی اسے قوم اور ملک پر بوجھ قرار دے دیا گیا۔
مزہب اسلام اور دنیا کی مہزب اقوام سے بزرگ شہریوں کی خدمت کا سبق حاصل کیا جاۓ اور نہ صرف بزرگ پنشنرز کو مہنگائ الاؤنس دیا جائے بلکہ عام بزرگ شہریوں کی خدمت کے لئے بھی فوری طور قومی سطح پر سینئیر سیٹیزن ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا جا کر انکی ضروریات زندگی کا اہتمام کیا جاۓ۔یاد رکھیں اپنے آباء اور بزرگوں کی خدمات کو بھول جانے والی اقوام صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں۔میری وزیر اعظم آزاد کشمیر سے درخواست ھے کہ بزرگ پنشنرز کی بے چینی فی الفور ختم کی جاۓ۔اور مرکزی حکومت کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کرتے ھوئے انکی پنشن ملک میں بڑھتی ھوئ مہنگائ کے مطابق بڑھائ جاۓ –
وما توفیقی الا باللہ

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+