بیرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی فیس ختم کر دی ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال

(جہلم اخبار) تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کردی ہے اب بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگوا سکتے ہیں جب کہ عام پبلک کے لیے بوسٹر ڈوز پہلے ہی فری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایمرجنسی کی صورت میں باہر جانے والوں کو بوسٹر فیس بارہ سو ستر روپے ادا کرنا پڑتی تھی۔سی ای او ہیلتھ نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہم نے بیرون ملک جانے والوں کو نہ صرف چھ مہینے انتظار کرنے سے بچایا ہے بلکہ فیس بھی مکمل طور پر معاف کر دی ہے۔بلاشبہ اس سے محکمے کے مورال میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو بڑی حد تک ریلیف ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ ایس او پیز پر پر مکمل عمل درآمد کریں۔بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ماسک کا استعمال کریں ۔ذمہ دار شہری بنیں اور کرونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں.

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+