تعلیم کے میدان میں آرمی پبلک سکول و کالج منگلا کینٹ نمایاں حثیت رکھتا ہےریجنل ڈائریکٹر مظر اقبال APSACS منگلا کینٹ

(صداقت حسین راجہ)تعلیم کے میدان میں آرمی پبلک سکول و کالج منگلا کینٹ نمایاں حثیت رکھتا ہے۔کچھ عرصہ سے جو اس میں خلا پیدا ہو گیا تھا اسے ٹھیک کرنے کی انتھک محنت کر رہے ہیں۔کینٹ میں جو سہولتیں پاک فوج کے بچوں کو فراہم کی جاتی تھیں اب ان سے APS&Cمیں پڑھنے والے سولین بچے بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر مظر اقبال APSACS منگلا کینٹ
تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ سیکورٹی کے اعتبار سے محفوظ ترین اور تعلیم کے میدان میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ پاک فوج کے زیر نگرانی تعلیمی ادارہ آرمی پبلک سکول و کالج منگلا کینٹ میں اس وقت 1800سے زائد بچے (پلے گروپ تا سیکنڈ ائیر)تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سوہاوہ، دینہ، جہلم اورمیرپور اور گردونواح سے کثیر تعداد میں سولین بچے بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔وسیع تر کمرے، بہترین فرنیچر اور بچوں کے کھیلنے کے لیے کھلے گرونڈ،صاف ستھرا ماحول اور پھولوں سے سجی کیاریاں اس کی زینت ہیں۔تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ اکرام اس ادارے میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز اس ادارے میں بائی منتھلی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام والدین کو مدعو کیا گیا۔کثیر تعداد میں والدین نے شرکت کی۔اساتذہ اکرام نے بچوں کی تعلیمی کارکردگیوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کی معلومات والدین کوفراہم کیں۔والدین نے بھی بچوں کے تعلیمی مسائل سے اساتذہ کو آگاہ کیا۔والدین نے کھلے گرونڈ میں ایک ساتھ اورایک ہی جگہ تمام جماعتوں کی میٹنگ کا انعقاد،دلکش اور خوبصورت منظر پیش کرنے پر سکول ایڈمنسٹریشن کی تعریف کی۔CGBبریگیڈیر محمدآزاد نے میٹنگ کے دوران وزٹ کیا اور بہترین انتظامات کرنے پر کرنل شوکت ایڈمن آفسر کو شاباش دی۔ پری سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے ٹیچرز اور ہیڈ مسٹرس کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اچھی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم مطمین ہیں۔مڈل سیکشن کے ہیڈ ماسٹر طاہر محمود کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ہر بچے کو انفرادی توجہ دی جائے تا کہ وہ تعلیمی کارکردگی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں ہو۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے سماء کے بیورو چیف صداقت حسین راجہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ APS&C منگلا میں تعلیمی نظام روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انفراسٹرکچر اور تعلیمی نظام کو بہتر کرنے میں ہم انتھک محنت کر رہے ہیں۔۔انہوں نے مزید انگشاف کیاکہ اب کینٹ میں دی جانے والی سہولتوں سے APS&Cمیں پڑھنے والے تمام سولین بچے بھی مستفید ہو سکیں گے۔کینٹ میں داخل ہونے کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے جس سے سولین کو آسانی ہو گی۔آخر میں انہوں نے ادارے کے تما م سٹاف اور خصوصاً طاہر محمود کو سراہتے ہوئے کہا کہAPS&Cکا تمام سٹاف محنتی اور قابل ہے اورمجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب APS&Cمنگلا میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر بچے کے والدین مطمین اور خوش دکھائی دیں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+