تھانہ منگلہ پولیس کی کامیاب کاروائی -اشتہاری ملزم گرفتار

جہلم رپورٹ (محمد شاھد) تفصیلات کے مطابق اسدعلی قوم قریشی ساکن قاضی چک ایس ایچ او تھانہ منگلہ پولیس طارق بن عزیز کی سربرائی میں گرفتار-
تھانہ منگلاکینٹ پولیس نے قتل کامجرم ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسد علی ولد ظفر علی قوم قریشی سکنہ چک قاضی نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنی بھابھی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی تھی مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔تھانہ منگلاکینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم 302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش جاری رکھی اورگذشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ملزم اسدعلی کوڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیاہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+