جہلم شہر کے معروف سماجی کارکن اور ممبرڈسٹرکٹ بارجہلم چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ کی جانب سے روزہ داروں کیلئے محمدی چوک میں افطار ڈنر کا اہتمام

جہلم(ڈاکٹرعمران جاوید خان)جہلم شہر کے معروف سماجی کارکن اور ممبرڈسٹرکٹ بارجہلم چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ کی جانب سے روزہ داروں کیلئے محمدی چوک میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں روزانہ سینکڑوں افراد اس سہولت سے مستفید ہو تے ہیں۔اس حوالے سے چوہدری فرحت ضیاء نے بتایا کہ یہ سلسلہ انشاء اللہ پورا ماہ رمضان چلے گا اور اس کا مقصد مسافروں، ضرروتمندوں اور گھر سے باہر افراد کو سہولت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نہ صرف شاندار افطاری بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ابتک7دسترخوان لگائے جا چکے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر 270سے زائد شہری روزہ افطار کر رہے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+