(ایڈیٹر صداقت راجہ )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پیچیدہ آپریشن انتہائی کامیابی سے کیے جاتے ہیں ڈاکٹر احمد رضا نعمانی سرجن جہلم
محدود وسائل کے باوجود مریضوں کا بروقت آپریشن کرنا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا طرہ امتیاز ہے ایم ایس شعیب کیانی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے سینئر صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس اور ڈاکٹر احمد رضا نعمانی سرجن جہلم نے بتایا کہ ایک ماہ میں 150 سے زائد آپریشن کیے جاتے ہیں یہ آپریشن انتہائی پیچیدہ نوعیت کے ہوتے ہیں مثلا کینسر کا آپریشن چھاتی کا کینسر ، آنت اور معدے کے پیچیدہ امراض قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ دیگر نوعیت کے آپریشن بھی کیے جاتے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں صرف ایک ہی سرجن ہے جبکہ ہسپتال میں چار پوسٹیں ہیں اسی طرح سوہاوہ میں پوسٹ موجود ہے مگر سرجن نہیں پنڈ دادن خان میں پوسٹ موجود ہے مگر سرجن نہیں اسی طرح ضلع جہلم میں صرف ایک ہی سرجن ہے ایمرجنسی حالت میں دن ہو یا رات آپریشن ہر حالت میں کیا جاتا ہے ایم ایس شعیب کیانی کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسا سرجن ملا ہے جس کا مقابلہ راولپنڈی ڈویژن میں بھی نہیں کیا جا سکتا روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنا دشوار ہے کیوں کہ سرجن نے مریضوں کا چیک اپ بھی کرنا ہوتا ہے مریضوں کو دیکھنا ہوتا ہے اللہ کی خصوصی رحمت سے ڈاکٹر احمد رضا نعمانی نے آج تک جتنے بھی آپریشن کیے ہیں ان میں سو فیصد کامیاب رہے ہیں ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی کا کہنا تھا کہ ان کامیابیوں کے پیچھے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈپٹی کمشنر کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو ہمہ وقت نہ صرف ہماری رہنمائی کرتے ہیں بلکہ سرجیکل ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کے سرجیکل وارڈ جہلم میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں سی ای او ہیلتھ مسلسل کوششیں کر رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments