ایڈیٹر نیوز
محکمہ صحت جہلم کی شب وروز محنت سے پولیو مہم انتہائی کامیاب رہی ۔
ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم نے سائینٹفک طریقے سے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ۔
دینہ/جہلم کے شہریوں کا اظہار تشکر ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت جہلم نے مورخہ 28 فروری تا 4 مارچ پولیو مہم چلائی پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل کا استعمال کیا گیا ۔تمام معروف جگہوں پر بینرز لگائے گئے تھے علماء کرام نے مساجد کا استعمال کرکے لوگوں کے اندر احساس ذمہ داری اجاگر کیا ذرائع کے مطابق پانچ سال کے دو لاکھ 18 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا تھے میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم نے ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی میں 808 موبائل ٹیمز بنائیں 76 فکس ٹیمز تھیں جبکہ 24 ٹرانزٹ ٹیمز تھیں ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں کام کیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق 221020 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اس طرح ٹارگٹ سے تقریباً 3020زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے بلاشبہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی عملی تعاون کیا موجودہ کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ میں کام کرنے والوں کو جاتا ہے ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا بنیادی طور پر آفیسر مذکور ڈی ایچ او جہلم ہیں جبکہ ان کے پاس اضافی چارج سی ای او ہیلتھ جہلم کا بھی ہے اسی طرح وہ ایم ایس سیول ہسپتال جہلم کی بھی رہنمائی و معاونت کرتے ہیں سماجی زعماء نے محکمہ صحت کی مثالی کارگزاری کو بنظر احسن دیکھا ہے ۔
Load/Hide Comments