حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 12 اپریل بروز جمعہ دن2:30 بجے ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انورجپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد پنڈ دادانخان روڈ موضع جلالپورمیں واقع گیسٹ ہاوس میں کھلی کچہری لگائیں گے

دینہ(ملک بوستان)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 12 اپریل بروز جمعہ دن2:30 بجے محکمہ ہائی وے کا پنڈ دادانخان روڈ موضع جلالپور میں واقع گیسٹ ہاوس میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی پنڈ دادنخان، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان و سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔ کچہری میں میرٹ کی بنیاد پر موقع پر مسائل حل کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ یہ کھلی کچہری جلالپور شریف میں لگائی جا رہی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+