حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا بروز اتوارالصبح سبزی منڈی جہلم کا دورہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبزیوں اورپھلوں کے خوردہ نرخ مقرر کرنے کے پراسس کی جانچ پڑتال

جہلم(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بروز اتوارالصبح سبزی منڈی جہلم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آلو‘پیاز‘ٹماٹرسمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبزیوں او رپھلوں کے خوردہ نرخ مقرر کرنے کے پراسس کا جانچ پڑتال کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سبزی منڈی میں فروخت ہونیوالے پھلوں اورسبزیوں کی کوالٹی اورنرخوں کی چیکنگ کی۔انہو ں نے سبزی منڈی میں سبز مرچ‘ٹماٹر‘آلو‘توری‘ٹینڈے‘خربوزے اور کریلوں کے معیار کو چیک کیااور بولی کے عمل کو خود مونیٹر کیا۔ محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جائیگا اور سبزیوں‘پھلوں اور اشیاء ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہو ں نے مزید کہاکہ ناجائز منافع خوروں‘اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلا ف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+