رشتے کے تنازعے پر تین سگے بھائی قتل والد شدید زخمی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ایک ملزم گرفتاردوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجا رہے ہیں ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

جہلم( ڈاکٹر عمران جاوید خان)رشتے کے تنازعے پر تین سگے بھائی قتل والد شدید زخمی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ایک ملزم گرفتاردوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجا رہے ہیں ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ ڈوماں گاوں میں گزشتہ روز رشتے کے تنازعے پر عامر ولد ضمیر اور اس کے باپ ضمیر نے بوڑا پنڈی کے رہائشی محمد رزاق اور اس کے تینوں بیٹوں مبشر،مدثر اور فیض الاسلام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد رزاق کے تینوں بیٹے جاں بحق جب کہ محمد رزاق شدید زخمی ہو گیا پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سیدحماد عابد اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ذوالفقار ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
*محمد رزاق نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ عامر ولد ضمیر سکنہ ڈوماں کا نکاح ایک سال قبل اس کی بیٹی سے ہوا تھا مگر رخصتی نہیں ہوئی تھی نکاح کے بعد عامر نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے دونوں فیملیز کا آپس میں جھگڑا چل رہا تھا محمد رزاق نے اپنے داماد کی ان حرکتوں کیوجہ سے تنگ آکر طلاق کے لئے عدالت میں کیس بھی دائر کر رکھا ہے جس کا داماد عامر کو شدید غم و غصہ تھا۔گزشتہ روز عامر ولد ضمیر نے فون کر کےمقتولین کو اپنے گھر بات چیت کرنے کے لئے بلایا۔محمد رزاق کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے مدثر اور فیض الاسلام کے ساتھ عامر وغیرہ کے گھر ڈوماں بات چیت کرنے کے لئےگئےجہاں پر ان کاتیسرا بیٹا مبشر بھی وہاں کب پہنچا یہ انہیں پتہ ہی نہ چلا۔ عامر ولد ضمیر نے گھر بلا کر بدتمیزی کرنا شروع کر دی اور گالیاں دینے لگ پڑا جس کی وجہ سے میرے بیٹے نے اسے تھپڑ مار دیا محمد رزاق کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عامر نے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکال لیا اور سیدھا پہلا فائر میرے بیٹے مبشر کو مارا جو اسے لگتے ساتھ ہی زمین پر گر گیااور عامر نے دوسرا فائر مجھے مارا اور میں بھی زمین پر گر گیا*
مزید تفصیلات کے مطابق اس لڑائی میں ایک فائر مدثر کو جبکہ فیض الاسلام کو بھی ایک گولی لگی جس کیوجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہو سکے۔ جبکہ محمد رزاق کی حالت زیادہ خراب ہونے کیوجہ سے اسے راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
*زخمی محمد رزاق کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کرنے سے پہلے ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابد نےڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا اور محمد رزاق کی خیریت دریافت کی اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات کی*
ڈی پی او جہلم نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدد سرکل جہلم معظم علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ایلیٹ فورس سمیت ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے عامر کے والد ضمیر کو گرفتار کر لیا اور دوسرے ملزم عامر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی پر اہلیان علاقہ نے ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابد،ڈی ایس پی صدر سرکل معظم علی اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کے اس اقدام کو سراہا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+