رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو ہر ایک عبادت کا ستر گنا زیادہ ثواب عطا فرماتے ہیں مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا ویلفیئر کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا

جہلم (عمران جاوید خان)رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو ہر ایک عبادت کا ستر گنا زیادہ ثواب عطا فرماتے ہیں مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا ویلفیئر کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا کہ ایمان والوں کے لئے اللہ کریم کی طرف سے رمضان المبارک ایک نہایت ہی خاص عنا ئیت ہے اس ماہ مقدس میں مومن کو اس کے ہر ایک نیک اور صالح عمل کے بدلے ستر گنا زیادہ اجرو ثواب عطا فرماتا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا کہ اسی نیک جذبے اور خلوص دل کے ساتھ مشر فری ڈسپنسری کا قیام گزشتہ برس عمل میں لایا گیا تھا جس سے آج تک لاتعداد مستحق مریض اپنا علاج کروا رہے ہیں انہوں نے علامہ اقبال میڈیا ویلفئیر کلب پاکستان کے عہدیداران و ممبران سے اس بات کی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ میں سے کچھ حصہ مشر فری ڈسپنسری کا لازمی دیں تاکہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے اور غریبوں اور نادار مریضوں کا علاج مشر فری ڈسپنسری سے جاری و ساری رہے۔ مرکزی صدر علامہ اقبال میڈیا ویلفیئر کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے ممبران و عہدیداران ویلفئیر کلب سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ کے علاقہ سے کوئی دیگر مخیر حضرات اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو وہ بھی اپنی زکوٰۃ میں سے اس ماہ مبارکہ میں کچھ حصہ دے سکتے ہیں اور اس مبارک ماہ کے صدقے اپنی ایک نیکی کے صدقے ستر گنا اجر حاصل کر سکتے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+