سعودی عرب دراصل کیا کرنے گئے ہیں،بلاآخر شہباز شریف کا موقف بھی سامنے آ گیا

ویب ڈیسک_لاہوروزیراعلیٰ شہبازشریف نے پر تپاک مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ،ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمرہ ادا کرنے سعودی عرب آنا تھا ،اس مرتبہ سعودی حکومت نے ان کے لیے خصوصی طیارہ بھیج دیا اور وہ اس پر ُتپاک مہمان نوازی پر سعودی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں ۔دورے کا کسی سیاسی یا ذاتی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ،اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں ،الزامات اور شبہات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے جو بھی گفتگو مناسب ہوئی وہ وطن پہنچنے کے بعد کریں گے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+