سعودی عرب میں شہبازشریف نے ایسا کام کر دکھایا کہ جان کر شیخ رشید کے غصے کی حد نہ رہے گی

ویب ڈیسک_ریاض وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج رات سعودی عرب سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ،انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے ۔
شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے القدس کے معاملے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نوازشریف کی شرکت کے حوالے سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔دونوں ملکوں کی انتہائی اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنا دورہ سعودی عرب ختم کر کے آج رات کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بھی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں تاہم ان کی وہاں مصروفیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات موصول نہیں ہو ئی ہیں ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ان کی صبح9 بج کر 45 منٹ پر ریاض میں بات ہوئی ہے ، اور ان کی اطلاعات کے مطابق شریف برادران کل 2 بجے سے ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن شاہ سلمان کی جانب سے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، ان کی بار آوری کی درخواست قبول نہیں ہوئی۔“

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+