شہری عدم تحفظ کا شکار۔شہر دینہ میں لا قانونیت عروج پر۔ مہتاب گل آف قائد اعظم ٹاؤن دینہ

شہری عدم تحفظ کا شکار۔شہر دینہ میں لا قانونیت عروج پر۔
مہتاب گل آف قائد اعظم ٹاؤن دینہ چوروں کی فائرنگ سے شدید زخمی تفصیلات کے مطابق شہر دینہ میں چوری ڈکیتی کی واردات روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہی ہے بلاشبہ پولیس ملازمین کی تعداد ناکافی ہے بہر حال شہری اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں گزشتہ رات کے تقریباً 3:35 پر نامعلوم چور قائد اعظم ٹاؤن دینہ رہائشی راجہ آفتاب کے گھر داخل ہوگئے چوروں کی تعداد 4 تھی چوروں نے مزہمت کرنے پر فائر کھول دیا اس طرح راجہ آفتاب کے بیٹے مہتاب گل شدید زخمی ہو گئے ان کو چار گولیاں لگی ان کو راولپنڈی ہسپتال بسلسلہ علاج شفٹ کر دیا گیا ہے پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+