صدرالیکٹرونک میڈیا دینہ کی طرف سے صحافی، سماجی و سیاسی رہنما کو افطار ڈنر پارٹی دی گئی افطار ڈنر پارٹی کا انتظام لدھڑ منارہ پلی اپنی رہائش گاہ پر کیا

دینہ(ملک بوستان) صدرالیکٹرونک میڈیا دینہ کی طرف سے صحافی، سماجی و سیاسی رہنما کو افطار ڈنر پارٹی دی گئی افطار ڈنر پارٹی کا انتظام لدھڑ منارہ پلی اپنی رہائش گاہ پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افطار ڈنر پارٹی میں ملک بوستان،ربنواز گوندل، شیخ رضا،ذوالقرنین شاہ،ماجد آفریدی،حاجی ساجد مغل،چوہدری تنویر،عرفان محبوب،چوہدری شعبان،یاسر صدیق اور سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی،اس موقع پر صدر الیکٹرونک میڈیا جرار حسین میر کا کہنا تھا افطار ڈنر پارٹی ایک مل بیٹھنے کا بہانہ ہے رمضان المبارک ہمیں صبر شکر کا درس دیتا ہے اس رحمتوں کے مہینے میں اپنے رب سے غلطیوں کوتاہیوں جانے انجانے گناہوں کی اللہ کریم سے معافی مانگتے ہیں اتفاق بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہنے کی اللہ کریم توفیق عطا فرمائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+