جہلم(ڈاکٹرعمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں تحصیلوں میں قائم سکولوں کے ارد گرد مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت سرکاری سکولوں کے سبزارار، گراؤنڈز، باؤنڈری ایریا اور آس پاس کی جگہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم مل کر کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن جہلم سید مظہر اقبال اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جہلم حامد ناصر گورایہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس شئیر کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments