دینہ ( راجہ صداقت) پنجاب حکومت نے عوام کو معلومات دینے کے لئے قانون رائٹ ٹو انفارمیشن بنا دیا لیکن مختلف سرکاری ادارے اس پر نہ تو عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی شہریوں کو انفارمیشن دینے کے لئے تیار ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ جس بھی سرکاری ادارے میں کسی بھی نوعیت کی انفارمیشن 19۔اے کے تحت مانگی جائے تو افسران ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اور شہریوں کو درخواست دینے کا کہہ کر ٹرخا دیاجاتا ہے، اگر کوئی درخواست دے دے تو اس کے باوجود اسے انفارمیشن نہیں دی جاتی، مختلف سرکاری محکموں میں مختلف نوعیت کی بدعنوانیاں پائی جاتی ہیں اور شہریوں کو اگر معلومات ملنا شروع ہو جائیں تو بدعنوانیوں پر باآسانی قابو پایا اور لوٹ مارکا سلسلہ بندکیا جاسکتا ہے، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ 19۔ اے کے تحت شہریوں کو معلومات دینے کی رسائی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ سرکاری اداروں میں بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments