لیمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنا قانونی جرم ہے ۔
مقامی انتظامیہ بروقت ایکشن لیں ۔
تفصیلات کے مطابق ان ایام میں جانور لیمپی وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں یہ مرض کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے پاکستان کے سمجھ دار کسانوں اور ڈیری فارم حضرات سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ اپنے لیمپی وائرس سے متاثرہ مردہ جانوروں کو کھڈا کھود کر دبا دیا جائے ورنہ یہ مرض جانوروں سے آگے انسانوں میں منتقل ہو جائے گا مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈاکٹر حیوانات اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں ناکام ہو چکا ہے دینہ کے اکثر قصائی خلاف قانون گھروں میں جانوروں کو زبح کرتے ہیں ان کے پاس ڈاکٹر کی مہر بھی ہوتی ہے وقت کی ضرورت ہے کہ شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ان ایام میں گوشت کھانے سے اجتناب کریں سماجی زعماء دینہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی مجرموں کے خلاف ایکشن لیں ایسے قصائی جو گھروں میں جانور ذبح کرتے ہیں نا صرف ان کے خلاف ایکشن لیا جائے بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹر حیوانات کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ۔
Load/Hide Comments