لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن کے بعد اجراء فرد،انتقالات اوررجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنےسنٹرز پر کام میں تیزی لائیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ

جہلم(ڈاکٹرعمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔سینٹرز میں عوام کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہو گا، انکی سہولت کے پیش نظر تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، لینڈ ریکارڈ سینٹرز کی مونیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا موبائل نمبر سینٹرز کے باہر درج ہے،پریشانی کی صورت میں مجھ سے عوام رابطہ کر سکتے ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل جہلم میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے مقاصد سے سینٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انکا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے اے ڈی ایل آر اور ایس سی آئی کو ضروری ہدایات دیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+