محمد علی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ شہر دینہ کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں نکاسی آب کا مسلہ ان کی اولین ترجیح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ نے عرصہ مختصر میں محدود وسائل ہونے کے باوجود عملی کاوش سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے حالیہ بارشوں میں ملازمین کی تعداد کم ہونے کے باوجود مختلف جگہوں پر جا کر پانی کی نکاسی کا انتظام کیا مثلاً گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ نیو چنگ روڈ منگلا روڈ دینہ گاوں سدسین وغیرہ ذرائع کے مطابق منگلا روڈ کے دونوں نالوں کا لیول درست کر کے نکاسی کا مسلہ حل کیا جا رہا ہے مسلسل بارش کی وجہ سے میونسپل کمیٹی دینہ کا اپنا دفتر بارش کے پانی سے متاثر ہو جاتا تھا اس کو بھی حل کر دیا گیا ہے پبلک پارک دینہ کی جملہ ضروریات کو پورا کر دیا گیا ہے اب شام کے وقت خواتین اپنے بچوں کو ساتھ لے کر لطف اندوز ہوتی ہیں مالی سال 22/23 کے بجٹ میں خطیر رقم رکھ کر ایسے کام کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں عوام اجتماعی طور پر استفادہ کرے گی صاف پینے کا پانی سٹریٹ لائٹ کا بہتر انتظام کر دیا گیا ہے آفیسر مزکور کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کا قومی دن شایان شان طریقے سے منانے کا انتظام کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ٹیکس اس لیے دیتے ہیں کہ ان کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں ۔
Load/Hide Comments