محکمہ تعلیم نے گزشتہ ایک سال سے مثالی کارگزاری کا عملی مظاہرہ کیا ۔ ڈی ای او سکینڈری جہلم ۔

(ایڈیٹر نیوز)
دیگر محکموں کی نسبت محکمہ تعلیم بلاشبہ بہت بڑا محکمہ ہے لہذا اس کے مسائل اسی نسبت سے ہونگے محکمہ تعلیم نے گزشتہ ایک سال سے مثالی کارگزاری کا عملی مظاہرہ کیا ۔
ڈی ای او سکینڈری جہلم ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آفیسر مزکور نے بتایا کہ اس وقت گورنمنٹ سکولوں میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں پرائیویٹ سکولوں سے والدین نے اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروا دیا ہے بلاشبہ 30 فیصد بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر گورنمنٹ سکولوں میں داخل ہوئے ہیں یہ اساتذہ کی شب وروز محنت کا نتیجہ ہے کہ والدین نے سرکاری سکولوں کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے اس وقت ضلع جہلم میں 196 ہائی سکولز ہیں جبکہ صرف 36 سکولوں میں ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس کام کر رہے ہیں یہ مسلہ محکمہ تعلیم کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے ان حالات میں بھی عوام اور حکومت کی خواہش پر کام کرنا عملی طور پر مشکل ہوتا ہے بہرحال ہم آللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات پر 100 فیصد عمل ہو رہا ہے دینہ کے دونوں ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طلباء وطالبات کے لیے بہتر انتظامات کر رہے ہیں کہ چھٹی کے وقت بچے آسانی کے ساتھ گھر جا سکیں ان کا کہنا تھا کہ مثبت تعلیم و تربیت اس وقت تک دینا ناممکن ہوتا ہے جب تک بچوں کو روزانہ کی بنیادوں پر فیزیکل مشق نہ کروائی جائے لہذا تمام سکولوں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ 40 منٹس تک سکول کے تمام بچوں کو کھیل کے میدان میں لے جاکر کھیل کروائیں انہوں نے ماتحت اساتذہ کی کاوش کا خوبصورت انداز میں اظہار اطمینان کیا انہوں نے توقع کی کہ بورڈ کے سالانہ امتحان میں انشاللہ گورنمنٹ سکولوں کے بچے فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن حاصل کریں گے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے مفاد میں سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا کریں اور اپنے بچوں کو زیر بحث ضرور لایا کریں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+