ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں نیشنل ٹیکس ڈے منایا گیا، آگاہی واک اور سیمینارکا انعقاد بھی کیا گیا

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں نیشنل ٹیکس ڈے منایا گیا، آگاہی واک اور سیمینارکا انعقاد بھی کیا گیا،تفصیل کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے کیوں کہ اس کے بغیر مملکت کا نظام نہیں چلایا جا سکتا۔وہ گذشتہ روز” نیشنل ٹیکس ڈے ” کے موقع پر نکالی جانے والی واک کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ٹیکس ڈے منانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ ٹیکس دینے والے اور وصول کرنے والے کے درمیان ہم آہنگی کی فضا پیدا کی جائے تاکہ لوگ رضا کارانہ طور پر ملک کی تعمیر و تروقی، دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت جیسی اہم ضرویات کے لئے قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندارانہ طریقے سے اگر ہر پاکستانی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے تو ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں کھڑے ہونے کے قابل ہو سکتے ہیں۔واک کی ای ٹی او ملک سلیم، ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد، ڈی او سوشل ویلفیئر واجد چوہدری، ڈپٹی ڈی او منور حسین، سپرنٹنڈنٹ محمد انجم، ایکسائز انسپکٹرز، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد کا کہنا تھا کہ 10اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منا نے کا مقصد لو گوں کو ٹیکس کی اہمیت با رے آگا ہی دینا ہے عوام کی طرف سے ادا کر دہ ٹیکس کی رقوم عوام ہی کی فلا ح و بہبود پر خر چ کی جا تی ہے یہ با ت انہوں نے دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سول لائنز کے موقع پر کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+