(ایڈیٹر صداقت حسین راجہ)
تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔میر ی اولین کوشش ہو گی کہ ایے پی ایس میں پڑھنے والا ہر بچہ ایک اچھا انسان بنے۔اس سلسلے میں اساتذہ کے ساتھ والدین کوبھی اپناکرداربخوبی نبھانا ہو گا۔پرنسپل عمران نیک اے پی ایس منگلا کینٹ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرمی پبلک سکول و کالج منگلا کینٹ میں بائی منتھلی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اساتذہ اکرام نے بچوں کی تعلیمی کارکردگیوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کی معلومات والدین کوفراہم کیں اوروالدین نے بھی بچوں کے تعلیمی مسائل زیر بحث لائے۔بچوں کے بنائے گئے پراجیکٹس کی والدین نے اپنے اپنے انداز میں تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا. والدین نے کھلے گرونڈ میں ایک ساتھ اورایک ہی جگہ تمام جماعتوں کی میٹنگ کا انعقاد،دلکش اور خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر سکول ایڈمنسٹریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔شاندار انتظامات پر جملہ آفیسران نے ایڈمن آفسر کرنل شوکت کی تعریف کی اور اکثریت کا کہنا تھا کہ اے پی ایس میں اِن کی پرخلوص خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔مجموعی طور پر والدین خوش او ر مطمیٗن نظر آئے۔سیکشن ہیڈز اور پرنسپل نے اکثر والدین سے تبادلہ خیال کیا اور ادارے کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔مکمل تعاون فراہم کرنے پروالدین اور ٹیچرز نے مڈل سیکشن کے ہیڈماسٹر طاہر محمود کی تعریف کی اور پرنسپل نے ان کو سہراہتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کے لیے طاہر صاحب کی خدمات قابل قدر ہیں۔دوران میٹنگ سی جی بی بریگیڈیر محمدآزادنے بھی وزٹ کیا اور پرنسپل، ایڈمن آفسر اوراساتذہ اکرام کو مبارک باد دیتے ہوئے تلقین کی کہ اس ادارے میں پڑھنے والے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھ کر پڑھایا جانا چاہیے۔پرنسپل عمران نیک نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اساتذہ اور والدین کی تمام ترتوجہ بچوں کی پڑھائی اور لکھائی پر مرکوز ہے۔والدین،اساتذہ اور بچوں کے درمیان نمبرز زیر بحث ہیں۔تربیت کے فقدان پر ہر طرف سے شکایات تو ہورہی ہیں مگر عملی طورپراس کے حل کے لئے کوشش نہیں ہورہی۔ لہذا تعلیم کے ساتھ ہمیں تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ بچوں کو سیلیبس کے علاوہ بھی کتابیں پڑھنی چاہیے۔ میری اولین کوشش یہ ہو گی کہ اے پی ایس میں پڑھنے والا ہر بچہ بااخلاق اور باکردار بنے۔ انہوں نے والدین سے بھی التماس کی ہے کہ بچوں کی تربیت کرنے میں اساتذہ کا ساتھ دیں۔انٹرنیٹ، ٹی وی اور موبائل کے استعمال کے اوقات مقرر کریں۔بچوں کو نمازاور قرآن پڑھنے کی تلقین کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے میں چھٹی کے بعد اے پی ایس اور ایف جی کے کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی ایک ٹیوشن اکیڈمی کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں انتہائی مناسب فیس رکھی جائے گی اور مستحق طلبہ سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے اساتذہ اکرام، ایڈمن آفسراور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیاجن کی انتھک محنت اور لگن سے پروقار تقریب کا انعقاد ممکن ہو سکا۔
Load/Hide Comments