نکودر اڈے پر گرینڈ آپریشن. تجاوزات کے خلاف جہاد جاری رکھوں گا ۔ محمد قاسم اسسٹنٹ کمشنر دینہ ۔

(ایڈیٹر نیوز)
نکودر اڈے پر گرینڈ آپریشن پولیس میونسپل کمیٹی دینہ کے ملازمین نے عملی حصہ لیا تجاوزات کے خلاف جہاد جاری رکھوں گا ۔
محمد قاسم اسسٹنٹ کمشنر دینہ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کے وژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تجاوزات کے خلاف عملی جہاد شروع کر رکھا ہے مورخہ 23.06 بوقت 4 بجے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے پولیس اور بلدیہ دینہ کے ملازمین کی موجودگی میں نکودر اڈے پر قائم تجاوزات کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا یاد رہے کہ میرپور کی طرف سے آنے والے مسافروں اور منگلا کینٹ کے رہائشیوں نے متعدد بار نکودر اڈے پر قائم تجاوزات کے خلاف شکایت کی تھی آپریشن اس قدر بامقصد تھا کہ تجاوزات کرنے والوں نے تجاوزات فوری ختم کرکے واپڈا کی جگہ سبزی/فروٹ کے ٹھییے لگانا شروع کر دیے تجاوزات ختم ہونے پر مقامی سماجی سیاسی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی کاوشوں کی تعریف کی مذکورہ آفیسر نے دوران ایکشن واشگاف الفاظ میں کہا کہ میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+