وزیراعظم پاکستان عمران خان انسانیت کی قدر کرنے والے رہنما ہیں، پاکستان میں عمران خان کے عروج کوکوئی نہیں روک سکتا، وزیراعظم نے انقلاب برپا کیا وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

جہلم (ڈاکٹرعمران جاوید خان) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان انسانیت کی قدر کرنے والے رہنما ہیں، پاکستان میں عمران خان کے عروج کو کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعظم نے انقلاب برپا کیا۔تفصیلات کے مطابق القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 30 سال سے اقتدار پر بیٹھے لوگ خود کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے تھے، اقتدار سے چمٹے لوگ چوہے کی طرح بلوں میں گھستے ہیں،انہوں نے کہا کہ کبھی لندن جاتے ہیں کبھی کسی کو معافی دلوانے کا کہتے ہیں، نواز شریف جیل جارہے ہیں، زرداری کیس بھگت رہے ہیں، شہباز شریف بھاگ رہے ہیں یہ سب عمران خان کی کوشش کا نتیجہ ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں، دال سبزی کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو دل دکھتا ہے، ملک میں مہنگائی کا سامنا ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے ہے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے دل میں غریب کا خیال ہوتا تو یہ حالات کا سامنا نہ ہوتا، پی ٹی آئی نے سیاسی کامیابی حاصل کی ہے متوسط طبقے کا راج قائم کیا،فواد چوہدری نے کہا کہ یقین ہے حکومت عوام کو مسائل سے باہر نکالے گی، عمران خان کی قیادت پر جہلم کے عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، نظام کے خلاف جدوجہد ختم نہیں ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پسماندہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+