(رضوان میر)
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے تحت شجر کاری کو فروغ دینے اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے”صدقہِ شجر پراجیکٹ” کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے میں مفتیاں دینہ میں پودوں کی مفت تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دس ہزار 10,000مفت پودے عوام الناس ،سکولز،دیہی مراکز صحت ،ویٹرنری ڈسپنسریز کے لیے مہیا کیے گئے تقسیم کئے گئے پودوں کی اقسام میں امرود،جامن،کچنار،سکھ چین،چائنا ٹاہلی،سارس،گلاب،سفیدہ اور ویپنگ ولو شامل تھے۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض حافظ محمد عرفان نے انجام دئیے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) تصور حسین،چوہدری محمد علی(چیئرمین جہلم فورم مڈل ایسٹ) تھے جبکہ خصوصی شرکت میاں محمد افتخار عظیم(مفتیاں ویلفئیر اوورسیز)، تنویر ظریف(مفتیاں ویلفئیر اوورسیز)مہر خادم حسین (نمبردار),نعمان سعید مغل (صدر جہلم فورم مڈ لینڈ برانچ UK) نے کی۔سلیم انور کسانہ (چئیرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن) نے تقریب کے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے فلاح عامہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے مختلف جاری پروگرامز صدقہ آب پروگرام ،شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں ،تعمیر بیت المساکین ، شعور راشن پروگرام ،کفالت یتیم پروگرام اور صدقہ شجر پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ ان تمام پروگرامز کا دائرہ کار مخیر افراد کے تعاون سے مزید بڑھایا جائے گا۔مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) تصور حسین نے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور سلیم انور کسانہ کی دکھی انسانیت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں ایسی ایک فلاحی تنظیم کی ضرورت تھی جو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دور دراز پہاڑی علاقوں میں پہنچے اور ان کی داد رسی کرے۔انھوں نے صدقہ شجر پراجیکٹ کے تحت مفت پودوں کی تقسیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنیوالی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہر شخص کو اس میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments