ٹرمپ جیسے 10 بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے : شیخ رشید

ویب ڈیسک_شیخ رشید نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی صدر کا بیان ان کی صدارتی سوچ اور قوم کی عکاسی کرتا ہے، امریکا والے دوستی نبھانہ تو دور کی بات وہ دوستی نبھا تے ہوئے عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان دی ہیں، ہزاروں ترقیاتی پراجیکٹس کو تباہ و برباد کیا ہے لیکن ٹرمپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کا ایمان ہے سپر پاور خدا ہے، ٹرمپ جیسے دس بھی اکٹھے ہو جائیں تو پاکستان کا بال بیکا نہیں ہو سکتا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکارتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت کو للکارا تو ساری دنیا دیکھے گی کہ مسلمانوں کی ایک قوم اٹھی جس نے اپنے بچاو کے لیے سب کچھ قربان کر کے دشمنوں کو نیست و نابود کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سال 2018 کے پہلے روز ہی پاکستان مخالف بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر حماقت کی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+