پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔علامہ مبارک علی موسوی۔

جہلم (ڈاکٹرعمران جاوید)پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔علامہ مبارک علی موسوی۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام الفضل میرج ہال دینہ میں دختر رسول اکرم ﷺسیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت پر جشن کوثر کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شعیہ اور سنی علماء کرام نے بہترین انداز میں سیرت سیدہ حضرت فاطمہ زاہرہ سلام اللہ علیہا بیان کی۔اس پاک و بابرکت محفل میں علاقہ کے سنی و شیعہ مرد وخواتین نے بھرپور شرکت کی اس کانفرنس میں حجہ السلام علامہ مبارک موسوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب، علامہ راجہ محسن علی سینئر رہنماایم ڈبلیو ایم پاکستان،علامہ حیدر علوی خطیب اہل سنت اسلام آباد،علامہ مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت چنیوٹ اورمرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے خطاب فرمایا۔آخر میں ممبر پنجاب اسمبلی اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل (شعبہ خواتین)خانم سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار نا صرف خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے بلکہ مردوں کو بھی ان کی سیرت پاک کے پیش نظر اپنی زندگی گزارنی چاہیے اور یہ کہ خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا توحید کے پرچار کے لئے ہمیشہ رسول خدا ﷺ کے شانہ بشانہ رہیں اور مصائب و تکالیف برداشت کیں۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سا لمیت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات کےمطابق دفاع مادر وطن ریلی نکالی گئی اور ملک پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے دعا کی گئی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+