دینہ ( راجہ صداقت) نیا سال شروع ہوتے ہی پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز اور پنجاب ایگزمی نیشن کمیشن نے بورڈ کے چاروں امتحانات پنجم، ہشتم،میٹرک اور انٹر میڈیٹ کا شیڈول تیار کرکے جاری کر دیا، جبکہ چھٹی، نویں کلاس کا تعلیمی سال یکم مارچ اور پہلی سے پنجم کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا، پنجاب ایگزمی نیشن کمیشن کے زیر اہتمام پنجم بورڈ کے سالانہ امتحان 4 فروری سے شروع ہونگے، ہشتم کے امتحانات 16 فروری جبکہ ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونگے، جبکہ انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات مئی کے وسط سے شروع ہونگے، ان کے لئے امتحانی سنٹرز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments