تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈائریکٹر “ڈاکٹر محمد مدثر غفور”کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبہ پنجاب میں اپنی حیثیت منوا چکی ہے۔ ڈائریکٹر صاحب کی ترجیحات میں سہولیات کے علاوہ سٹودنٹس کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ پریکٹیکل لائفکی مکمل رہنمائی بھی شامل ہے۔ اسی سلسلے میں بی بی اے آنرزکے سٹوڈنٹس کی جانب سے تیار کردہ پرجیکٹس کی نمائش کا احتمام کیا گیاجس میں سٹوڈنٹس نے اپنے پراجیکٹس کی تفصیلات کے ساتھ سٹال کو خوبصورت انداز میں سجایا۔ بچوں کی محنت کی بھر پور انداز میں تعریف کی گئی۔ سٹوڈنٹس نے اپنے پراجیکٹس کی عمدگی کے ساتھ مکمل وضاحت بیان کی۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر ان پراجیکٹس کو کمرشل کیا جائے تو بہت سارے افراد ہمارے ان منفرد آئیڈیاز سے مفید ہو سکتے ہیں۔پراجیکٹس انچارج کا کہنا تھا کہ تما م پراجیکٹس ضلع جہلم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔اس موقع پر کیمپس کے ڈائریکٹر”ڈاکٹر محمد مدثر غفور” نے میڈیا کومطلع کیا کیمپس میں اس وقت سترہ سوسے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور اس سال ایڈمیشن کے بعد یہ تعدا داکیس سوسے زائد ہو جائے گی۔ اکثر کلاس رومز کے اندر ملٹی میڈیا سسٹم لگا ہوا ہے اورہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام کلاس رومز کو اس سہولت سے آراستہ کیا جائے۔بچوں کو تعلیمی شیڈول سے ہٹ کرماہر اور قابل پروفیسر حضرات کے لیکچرز بھی دلوائے جاتے ہیں جس سے اُن کو مستقبل کے متعلق اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔مثلاً قریب ہی میں اسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک پروفیسر نے سکائیپ پر ایک گھنٹا لیکچر دیا جس سے بچوں کے اندربہت سارے شک وشبہات دور ہوئے۔بچوں کا کہنا تھا کہ اگرہمیںیوں ہی رہنمائی ملتی رہی تو مستقبل میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔بلاک اے اور بلاک بی میں جنریٹر کی سہولت سے دوران پڑھائی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں این ایچ اے کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر یونیورسٹی کے سامنے پل بنانے کا کام شروع کر دیا ہے جس کی لاگت ۱یک کروڑ پچاس لاکھ روپے ہو گی۔یونیورسٹی کے اندر اے ٹی ایممشین لگانے پر ایچ بی ایل کا بھی شکر گزار ہوں جن کی بدولت بچوں کو فیس جمع کروانے کے لیے کہیں بھی جانا نہیں پڑتا۔اس سال 10عدد سیٹیں مختص کر لی گئی ہیں جو کہ میرٹ کے علاوہ مستحق ہونہار طلباء و طالبات کے لیے ہوں گی ، جہلم کیمپس میں وہ مکمل فری تعلیم حاصل کریں گے۔ڈاکٹر صاحب نے میڈیا کوارڈینیٹر پروفیسر ہارون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یورنیورسٹی کی مقبولیت میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔آخر میں انہوں نے تمام تشریف لانے والے صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور عمدہ کھانے سے تواضع بھی کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments