ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو سی ای او ہیلتھ جہلم جبکہ ڈاکٹر شعیب کیانی کو دوبارہ ایم ایس جہلم تعینات کر دیا گیا.

(ایڈیٹر نیوز)
حکومت پنجاب نے ضلع جہلم کے مفاد میں ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو سی ای او ہیلتھ جہلم جبکہ ڈاکٹر شعیب کیانی کو دوبارہ ایم ایس جہلم تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر میاں مظہر حیات سینئر میڈیکل آفیسر Bs.18 کو فوری طور پر سی ای او ہیلتھ جہلم تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اسی طرح مذکورہ ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر شعیب کیانی B’s.18 کو دوبارہ ایم ایس جہلم تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے بلاشبہ دونوں آفیسران ضلع جہلم کے ہیرے ہیں ضلع جہلم جو چند ہفتوں سے احساس محرومی کا شکار ہو چکا تھا حکومت پنجاب نے ضلع جہلم کے مفاد نیز آفیسران بالا کی مثالی خدمات کے پیش نظر فوری طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سماجی زعماء نے آفیسران بالا سے توقع کی ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر کے عوام کی بامقصد خدمت کریں گے انشاء اللہ ضلع جہلم ان آفیسران کی کاوش سے دوبارہ صوبہ پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+