ڈولفن سکواڈ کی اچھرہ میں شاندار کارروائی ۔درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم گرفتارایس پی ڈولفن بلال ظفر کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو خصوصی شاباش،تعریفی اسناد کا اعلان۔

لاہور( سجاد راجپوت )ڈولفن سکواڈ کی اچھرہ میں شاندار کارروائی ۔درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار۔ڈولفن سکواڈ کو اطلاع موصول ہوئی کہ 02 موٹر سائیکل سوار خاتون سے گن پوائنٹ پر بالیاں چھین کر فرار ہو رہے ہیں ڈولفن سکواڈ نے فوری تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو محمدی چوک اچھرہ پر رائونڈ اپ کر لیا۔01کس ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزم پر درجنوں رابری وچھینا جھپٹی کے مقدمات درج ہیں متاثرہ خاتون ساجدہ نے بھی ملزم کو پہچان لیاملزم فیصل کو برائے کارروائی تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن بلال ظفر کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو خصوصی شاباش،تعریفی اسناد کا اعلان۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+