ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید مصطفیٰ تنویر نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید مصطفیٰ تنویر نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم شہر، امام بارگاہ جعفریہ مشین محلہ نمبر 1، بیت الشہید مراد بخش، ٹویا محلہ، سول لائنز پر موجود جامعیہ مسجد گمبند والی، امام بارگاہ امامیہ سول لائنز، میدان پاکستان، سخی شاہ پور، امام بارگاہ ساحل اور دیگر تمام مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی، مرکزی انجمن تاجران سے چوہدری محمد عارف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے متبادل راستے بنا دیے گئے ہیں تا کہ ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ نہ آ سکے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی تحصیل میں سیکورٹی، صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی ذمہ داری ہے کہ وو اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں تا کہ ہمیشہ کی طرح جہلم کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔مختلف مسالک کے اکابرین، علمائے کرام سے وابستہ شخصیات نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کردار و افعال سے تفرقہ بازی اور نفرتیں پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ ممتاز علمائے کرا م نے کہا کہ تفرقہ بازی اسلامی عقائد کے سراسر منافتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و رواداری کو فروغ دے کر وطن عزیز کو مضبوط اور پاکستان کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+