جہلم(ڈاکٹرعمران جاوید خان) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم اور اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کرتے ہوے افسران و اہلکاران کی حاضری چیک کی اور سائلین کے لئے پینے کا صاف پانی فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واٹر کولر کو فلفور ٹھیک کروانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاران اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں اس سلسلہ میں کسی کو من مانی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو بہترین سروس کی فراہمی اے ڈی ایل آر اور انچارج سروس سنٹر کی اولین ذمہ داری ہے۔دورہ کے دوران سائلین نے ڈی سی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ان مسائل کے حل کیلئے ڈی سی نے موقع پر ازالہ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب اور اے سی جہلم فیضان احمد کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments