کمپنی باغ جہلم عوام کے لئے کھولا جا رہا ہے، سیر و تفریح کے لئے بچوں اور فیملیز مستفید ہو سکیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)کمپنی باغ جہلم عوام کے لئے کھولا جا رہا ہے، سیر و تفریح کے لئے بچوں اور فیملیز مستفید ہو سکیں گے، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے فیملی پارک میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات جہلم اور حمزہ ویلفیئر سوسائٹی جہلم نے مل کر 270 سے زائد نئے پودے لگائے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، ایس ڈی او فاریسٹ سدھیر مغل،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، صدر پریس کلب چوہدری عابد رزاق، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ اور کالج کی طالبات نے پودے لگائے۔ ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ فیملی پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مکمل کیا جا چکا ہے، سبزازار میں مزید پھولدار پودے لگانے کے لئے محکمہ فارسٹ جہلم کام مکمل کرے گا، سماجی کارکنان شہر کی خوبصورتی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ فیملیز کے لئے کمپنی باغ جہلم میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کیا جا رہا ہے اور مستقل بنیادوں پر پارک میں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی سی جہلم نے فیملی پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پرانہوں نے اس عزم کا ایادہ کیا کہ تسلسل سے کمپنی باغ جہلم کو بہترین فیملی پارک کی شکل دی جائے گی،انہوں نے بتایا ہے کہ سول ڈیفینس کا عملا سیکورٹی کے لئے تعینات کیا جا چکا ہے، فیملیز کے لئے بہترین سیرو تفریح کی سہولتیں میسر کرنے کے لئے واک ٹریک کی صفائی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے جہلم کے شہری بچوں کے ساتھ شام 3 تا 7 بجے فیملی پارک میں داخل ہو سکیں گے، بچوں کے لئے جھولے فنکشنل کرنے کی ہدایت دینے کے بعد انہوں نے پارک میں لگے فوارے کو چالو رکھنے کا حکم دیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+