گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول دینہ میں اسپورٹس ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

(ایڈیٹر نیوز)

گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول دینہ میں اسپورٹس ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔ حاجی محمد رشید چوہدری نے اسپورٹس کے میدان میں اپنی اسپورٹس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف کے طور پر پرنسپل چوہدری لیاقت علی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کروائے۔انعام حاصل کرنے والے اساتذہ میں کرکٹ ٹیم کے انچارج محمد عمران،فٹبال ٹیم کے انچارج نعمان امتیاز، رسہ کشی کے انچارج سید سجاد حسین شاہ، والی بال کی ٹیم کے انچارج چوہدری محمد الیاس، ہاکی ٹیم کے انچارج سید شکیل احمد شاہ اتھلیٹکس کے انچارج اخلاق احمد، ٹیبل ٹینس کے انچارج صادق ولد سلام، بیڈمیٹن کے انچارج طاہر محمود اور اسپورٹس کے میدان میں خصوصی کاوش پر مبشر اقبال کو خصوصی ٹرافی دی گئی۔چوہدری افتخار صاحب کو بھی خصوصی ٹرافی دی گئی۔حاجی محمد رشید چوہدری کو تحصیل اسپورٹس انچارج اور ادارے میں نمایاں کارکردگی پر پرنسپل چوہدری لیاقت علی نے خصوصی ٹرافی سے نوازا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
چوہدری لیاقت علی پرنسپل کو حاجی محمد رشید چوہدری نے ادارہ میں اسپورٹس میں خصوصی دلچسپی لینے پر خصوصی ٹرافی دلوائی۔ضلع کے سطح پر نیٹ بال میں اول پوزیشن، سکوائش میں دوسری پوزیشن، بیڈمیٹن میں اول پوزیشن اور ڈویژن میں بھی اول پوزیشن۔ضلع میں رسہ کشی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+