ایک مشہور قول ہے کہ قوموں کے عروج اور زوال میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے آج کے دور میں جہاں ہر طرف میڈیا ہی نظر آتا ہے چاہے وہ الیکڑانک ہو یا پرنٹ میڈیا افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے اپنی تہزیب کومغربی میڈیا کے مطابق ڈھالنا شروع کر دیا ہے اس میں ہمارا پاکستانی میڈیا بھی کچھ کم نہیں ہے صبح صبح مختلف ٹی وی چینلز Good Morning شوز کے نا م پر ایسے پروگرامات پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جن کا ہمار ی ثقافت سے کوئ تعلق نہیں ہے افسو س اس با ت کا ہے کہ یہ سلسلہ رات گئے تک مختلف ڈراموں کی شکل میں چلتا رہتا ہے جس پر پیمرا کی نظر نہیں جاتی ایک وقت تھا P TV پر مستنصر حسین تارڑ صبح کے ٹائم ـ صبح بخیرـ کے نا م سے ایک تعمیری پروگرام چلایا کرتے تھے جسے ہر عمر کے بچے اور نوجوان سب مل کر دیکھتے اور پھر اسکول یا آفس جایا کرتے تھے اسی طرح رات میں ففٹی ففٹی ، اندھیر اجالا اور نیلام گھر جیسے معلوماتی پروگرام چلتے تھے ۔
یہ بات سچ ہے کہ ہما را ملک ترقی کی طرف گامزن ہے مگر ٹی وی چینلز کس ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں سوچنے کی با ت یہ ہے ہم ترقی کے بجائے تباہی اور بربادی کی طرف تو نہیں جا رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments