عارف خاور بٹ کو ڈسٹرکٹ گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ منیجنگ ڈائریکٹرایس ایل ایس کالج و جی ایل ٹی کوآرڈینیٹرسرفراز ملک

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) منیجنگ ڈائریکٹرایس ایل ایس کالج و جی ایل ٹی کو آرڈینیٹر سرفراز ملک نے سیالکوٹ کی کاروباری، سماجی و فلاحی شخصیت وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائن عارف خاور بٹ کو ڈسٹرکٹ 305این ٹو کا ڈسٹرکٹ گورنر منتخب ہونے پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لائنز کلبز انٹرنیشنل کو ایسے ہی نوجوان لیڈروں کی ضرورت ہیں جو جذبہ انسانیت کے ساتھ ساتھ محنتی اور جفاکش بھی ہوں۔ لائنز کلبز انٹرنیشنل دنیا کی سب سے بڑے سماجی و فلاحی تنظیم ہے، اس تنظیم میں دنیا بھر میں تقریباً 15لاکھ ممبرز ہیں، پاکستان کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسے ڈسٹرکٹ کا نام دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ 305این ٹو میں بلوچستان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاوالدین، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد،صوبہ خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیرشامل ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ویلفیئر این جی اوز اور سماجی شخصیات کا ہو نا بہت ضروری ہوتا ہے۔دوسروں کی مددکر کے جو سکون ملتا ہے وہ اور کسی بھی کام سے نہیں ملتا۔انہوں نے مزید کہا کہ عارف خاور بٹ جیسی شخصیات اپنی فیملی اور بزنس کو وقت دینے کی بجائے دوسروں کی خدمت کر کے خوش ہوتے ہیں اور ایسے لوگ معاشرہ کا قیمتی اثا ثہ ہوتے ہیں۔سوسائٹی کے دوسرے مخیر حضرات کا بھی فرض ہے کے وہ معاشرہ اور انسانیت کی خدمت کر نے کیلئے لائنز کلبز انٹرنیشنل میں شمولیت حاصل کر کے دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کا ساماں پیدا کریں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+