2017 میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا :سید علی گیلانی

ویب ڈیسک_سرینگر(آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ 2017 میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی کا کہناتھاکہ بھارت کے موجودہ فرقہ پرست حکمران ٹولے اور ان کے زیر اثر ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی جماعتوں نے یہاں کے نہتے اور معصوم عوام کی زندگی اجیر ن بنانے میں سابق حکمرانوں کو مات دیدی ہے۔ سال2017 میں آئین ہند کے تحت ریاست کی رہی سہی اندرونی خودمختاری کے تابوت میں آخری کیل دفعہ 35-A اور370 کو ختم کرنے کی صورت میں ٹھونس دینے کا آغاز کیا گیا جبکہ یہاں کی مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے تمام تر خفیہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا کام موجودہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی گٹھ جوڑ والی سرکار کو سونپا گیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+