حکومت کا جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ ،حافظ سعید نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر ہی حکومتی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا

ویب ڈیسک_جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے حکومت کی طرف سے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کواپنی تحویل میں لئے جانے کی خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو عدالتوں میں جائیں گے اور بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے،پہلے بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید کو نظربند کیا گیا، اب رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں کہ جماعۃ الدعوۃ کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہے اور اسے ملک میں دعوتی، رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے انڈیا کی خوشنودی کیلئے آئے دن ایسے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے، اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکے بہانے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو نظربند کر دیا گیا تھا جس پر حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہاکہ حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، انڈیا جب چاہتا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں پر دباﺅ بڑھاتا ہے اور یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کبھی نظربندیوں اور کبھی ایمبولینس بوتھ اکھاڑکر ریلیف سرگرمیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ کچھ اندازہ نہیں کہ حکومت مودی کی یاری میں محبان کشمیر کے خلاف کس حد تک خوفناک اقدامات کرنا چاہتی ہے،گزشتہ برس سال 2017کشمیر کے نام کرنے پر حافظ محمد سعید کو نظربند کیا گیا اوراب 2018ءکو کشمیر کے نام کرتے ہوئے ملک گیر تحریک کا اعلان کرنے پر جماعۃ الدعوۃ اور ایف آئی ایف کی ایمبولینسیں تحویل میں لینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کسی ادارے یا ایمبولینس سروس کوتحویل میں لینے کاکوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا تو اس پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ماضی کی طرح اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے اورقانونی جنگ لڑی جائے گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+