رگبی کی کوچنگ کے بہانے بھارت سے فرانس جانے والے 23بھارتی بچے لاپتہ

ویب ڈیسک_نئی دہلی بھارت سے فرانس میں رگبی کی تربیت کے لیے غیر قانونی طور پر لے جائے جانے والے 23 بچے فرانس میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
بھارت ایجنسی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) کے حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تمام بچے بھارتی علاقے کپور تھلہ کے علاقائی سکول سے لے جائے گئے۔ فرید آباد کے ٹریول ایجنٹ نے سکول سے 25 بچوں کو فرانس بجھوانے کا پروگرام بنایا اور اس خاطر ان کے والدین سے 25 سے 30 لاکھ روپے فی کس لیئے۔ تاہم فرانس پہنچنے کے بعد ان بچوں میں سے 23 بچے غائب ہوگئے۔ فرانس جانے والے بچوں کی عمریں 13 سے 18 سال بتائی جا رہی ہیں۔بھارتی ایجنسی اس سارے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+