ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں ایسا غیر ملکی کھلاڑی شامل کر لیا جس کے سامنے آتے ہی باﺅلر زکی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، یہ کون سا کھلاڑی ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

ویب ڈیسک_ آج سال 2017ءکا آخری دن ہے اور کل 2018ءکا آغاز ہو جائے گا لیکن پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ جس کے منتظر ہیں وہ ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن، جو 22 فروری کو شروع ہونے جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ چیمپین پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا اور شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ ملتان سلطانز نے ایک ایسے غیر ملکی آل راﺅنڈ ر کو بھی اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جسے دیکھتے ہی باﺅلرز کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز نے 29 سالہ برطانوی کرکٹر راس وائیٹلی کو سائن کر لیا ہے جو فروری میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے دبئی پہنچیں گے۔ راس وائیٹلی کاﺅنٹی کرکٹ کے خطرناک آل راﺅنڈر ہیں جنہیں بہت سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
انہوں نے حال ہی میں کھیلی گئی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کی جبکہ شارجہ میں ٹی 10 لیگ کا حصہ بھی بنے اور اب وہ ملتان سلطانز کیساتھ دوبارہ ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا جادو جگائیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں کمار سنگاکارا، کیرون پولارڈ، ڈیرین براوو، شعیب ملک، عمر گل، جنید خان، محمد عرفان اور عمران طاہر جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ کوچنگ کی ذمہ داری ٹام موڈی کے پاس ہے جو نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جس میں 6 ٹیموں کے درمیان 34 میچ کھیلے جائیں گے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+