امریکی سپورٹس ویب سائیٹس بھی صہیونیوں کے ہاتھوں بلیک میل

ویب ڈیسک_واشنگٹن (یوا ین پی)فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے اداروں کو بلیک میل کرنا اور انہیں دباؤ میں لانے کی سازشیں صہیونی ریاست کا دل پسند مشغلہ ہے۔ صہیونی ریاست کی بلیک میلنگ کا تازہ شکار ایک امریکی سپورٹس ویب سائٹسNBA بنی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں باسکٹ بال کی آفیشل ویب سائیٹ ( این بی اے )اپنے ممبر ممالک کی فہرست میں فلسطین کو مقبوضہ علاقہ ظاہر کر رکھا تھا، مگر اسرائیلی حکومت نے ادارے پر مسلسل دباؤ ڈال کر اسے فلسطین کو مقبوضہ علاقہ قرار دلوانے کا اقدام تبدیل کرالیا۔(این بی اے )اپنی ٹیم آل سٹارز کا تماشائیوں کے ذریعے انتخاب عمل میں لانا تھا۔اسرائیلی خاتون وزیر برائے سپورٹس وثقافت میری ریگیو نے امریکی باسکٹ بال لیگ کی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ این بی اے کی ویب سائیٹ سے فلسطین کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کی اصطلاح تبدیل کرکے فلسطینی علاقہ کی اصطلاح شامل کرے۔
دوسری جانب فلسطینی مبصرین نے صہیونی ریاست کے اس اقدام کوامریکی ویب سائیٹ کے امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ادھر امریکی باسکٹ بال لیگ کے ترجمان مائیک پس نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائیٹ پر جاری کردہ فہرست کا مآخذ نہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+