معروف فٹبالر کی حاملہ بیگم کی ایسا شرمناک کام کرتے تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لوگ پے در پے حملے کرنے لگے

ویب ڈیسک_لندن مشہور امریکی فٹبالر ایشلی کول کی حاملہ بیوی شیرن کانو لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ کے باہر سرعام ایسا کام کرتی پکڑی گئی ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین ان کی غیرذمہ داری پر سخت سیخ پا ہو گئے ہیں اور ہر کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔
دی مرر کے مطابق ایشلی اور شیرن برطانیہ سے امریکا واپسی کے لئے ائرپورٹ پہنچے تھے جہاں کسی فوٹوگرافر نے ان کی تصویر بنا لی۔ اس تصویر میں حاملہ شیرن کو دیکھا جا سکتا ہے جو بے فکری سے سگریٹ کا کش لگا رہی ہیں۔ ان کے چہرے کے اطمینان سے ظاہر ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ وہ حاملہ ہیں اور اس حالت میں سگریٹ نوشی ان کے بچے کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ شیرن، جو کہ اٹلی سے تعلق رکھتی ہیں اور مشہور ماڈل بھی ہیں، اپنے ہونے والے بچے کے متعلق ایسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔

ایک خاتون نے شیرن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ”بیچارے بچے کا کیا قصور ہے؟ وہ بے بس ہے اور آپ جانتے بوجھتے ہوئے سگریٹ کا زہر اس تک پہنچا رہی ہیں۔ کیسی افسوسناک بات ہے!“ اسی طرح ایک اور صاحب کا کہنا تھا ”حاملہ حالت میں سگریٹ کے کش لگانا صرف آپ کے لئے ہی نہیں آپ کے بچے کے لئے بھی بے حد خطرناک ہے۔ یہ منظر دیکھ کر افسوس ہوا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+