پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی:عبدالرزاق

ویب ڈیسک_لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق آل راونڈرعبدالرزاق نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران عبدالرزاق نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پی ایس ایل میں شرکت کے خواہشمند تھے لیکن حالات توقعات کے برخلاف رہے کیونکہ ان کی واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی جس کی وجہ سے پی ایس ایل میں کھیلنے کی امید پوری نہیں ہو سکی۔ سابق آل راونڈر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرلیا تو ممکن ہے کہ وہ بھی آئندہ برس پی ایس ایل میں کھیل سکیں لیکن انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ فارم اور فٹنس کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+